Tickerنیا دن نئی امید

مزید 37 پاکستانی جاں بحق مجموعی اموات 22 ہزار 848 ہو گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن ملک بھر میں کورونا وائر س کے باعث مزید 37 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618، اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار414 ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button