Tickerسب کے لیے سب کچھ

سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے تجاوز کرگئی، امدادی کارروائیاں تیز

برلن(ویب ڈیسک) مغربی یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ریسکیو ورکرز نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔جرمن حکام کے مطابق سیلاب سے ملک کے شدید متاثر ہونے والے مغربی علاقے آرویلر میں 110 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ملک کی سب سے زیادہ گنجان آباد ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں 45 افراد پانی کے تیز بہاو¿ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے جن میں چار فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ادھر بیلجیم نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں27 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button