
صومالیہ کے فوجی بیس میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔ فوجی حکام کے مطابق دھماکا دارالحکومت موغادیشو کے فوجی بیس پر کیا گیا۔
حکام کے مطابق شر پسند عناصر کی طرف سے فوجی بیس پر حملہ کیا گیا تھا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔