Tickerشہر شہر سے

عثمان مرزا کیس میں اہم پیشرفت ، عدالت سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کے علاقے ای الیون میں لڑکے ، لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے کے کیس میں ملوث چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج
دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سیشن کورٹ میں لڑکے ،لڑکی پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ۔ ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 30 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button