Tickerسدا بہار

بارشوں نے تباہی مچا دی۔ حادثات کے نتیجےمیں پانچ افراد جاں بحق

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں بارشوںنے تباہی مچا دی۔ مختلف شہروں میں حادثات کے نتیجےمیں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی اہم تعمیرات کو بھی نقصان پہنچا۔فیصل آباد اورمیانوالی میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا، میانوالی میں سیلابی ریلے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔لاہور میں 99ملی میٹر بارش نےموسم سہانا بنا دیا ،تاہم چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مویشی منڈیوں میں بیوپاری جانوروں کو بارش سے بچانے کےجتن کرتے رہے۔موسلادھاربارش کے باعث ائیرپورٹ کےفائراسٹیشن میں پانی
بھرگیا،رن وےاور ایپرن پر بھی پانی جمع ہوگیا ،ایمرجنسی گاڑیاں بھی پانی اورکیچڑ میں پھنس کر رہ گئیں ۔بارش کی وجہ سے رائے ونڈ میں چھت گرنے سے30 سالہ عارف جاں بحق جب کہ چائنا اسکیم اورموہلنوال میں بھی چھتیں گرنے سے 10افراد زخمی ہوگئے۔اسی طرح گوجرانوالہ میں حادثات سے چار افراد کی جانیں چلی گئیں

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button