Tickerدلچسپ و عجیب

شوہر کی تیسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری، لاتیں اور گھونسے چل پڑے،

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک )شوہر کی تیسری شادی کے دوران پہلی بیوی نے تقریب میں آکر ھلہ بول دیا اور شادی ہی رکوادی۔گوجرانوالہ کے علاقے کنگنی والا میں ایک شخص کی تیسری شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران پہلی بیوی اہل خانہ کے ساتھ تقریب میں پہنچ گئی اور شادی ہال میدان جن گ بن گیا۔پہلی بیوی اور اس کے اہلخانہ کے پہنچنے کے بعد دونوں کے خاندان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ،پہلی بیوی کے رشتہ داروں نے شوہر کی بھی خوب پٹائی کی۔اس جھگڑے میں خواتین بھی پیچھے نہ رہیں اور لاتوں اور گھونسوں کا بھی استعمال کیا گیا ، لاتوں مکوں سے دل نہ بھرا تو کرسیاں
بھی چلا دی گئیں، شادی ہال 3 گھنٹے تک میدان جنگ بنارہا ، لڑائی جھگڑے کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے۔خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر بتائے بغیر بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا۔دوسری جانب نکاح سے پہلے ہی بھانڈا پھوٹنے پرلڑکی والوں نے بیٹی کی شادی سے انکار کردیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button