Tickerسوشل میڈیا

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی وفاقی وزیرکو دبے چھپے لفظوں میں دھمکی

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر فیاض الحسن چوہان اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حریم شاہ کہتی ہیں کہ فیاض الحسن چوہان کے ساتھ دوستی تھی ان کے ساتھ ایک وقت گزرا، لیکن میں خود کو ان سے بہتر سمجھتی ہوں کیونکہ مجھ میں خوف خدا ہے۔ ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ہوتی ہے۔ ہماری عزت پر کوئی حملہ آور ہوتو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انھوںنے کہاکہ فیاض الحسن چوہان کو بدنام نہیں کرنا چاہتی تھی ان کا سیاسی کیرئیر خراب نہیں کرنا چاہتی تھی۔ انھوںنے مزیدکہاکہ
ان کے ساتھ بہت بار بیٹھ کرکھانا کھایا۔میں سب جانتی ہوں کہ یتیم خانوں میں لاکر لائی گئی لڑکیوں کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے۔پہلے یہ لوگ اپنی بیویوں سے وفاکرنا سیکھیں۔ویڈیو میں حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی، جب بھی میڈیا والے مجھ سے آپ کے بارے میں پوچھتے تھے میں آپ کی اصلیت چھپاتی تھی، میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میں فیاض الحسن کو سب کے سامنے بے عزت اور بدنام نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نہیں چاہتی تھی کہ آپ کا سیاسی کیریئر خراب ہو، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button