Tickerشہر شہر سے

عید کا دن سوگوار 19 پاکستانی جاں بحق

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 1648 کیسز سامنے آ گئےجب کہ 19 افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میںکورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 10فیصد سے زائد رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 32620 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 31513 گھروں، 1036اسپتالوں اور 71 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوروناکے 975 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 64 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 1366 کیسز سامنے آئے ہیں۔کراچی شرقی میں 487، کراچی جنوبی میں 279، کورنگی میں 192، کراچی وسطی میں 177، ملیر میں 155، حیدرآباد میں 81، کراچی غربی میں 76 کیسز سامنے آئے

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button