دلچسپ و عجیب

مسلمان مریضوں کیلئے کلمہ پڑھنے والی ہندو ڈاکٹر،جیسے ہی کلمہ ختم کیاتوکیاہوا؟

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر کلمہ پڑھنے لگی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں بڑی ہونے والی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریضمر رہا ہے تو انہوں نے اس کے لیے کلمہ پڑھا اور جیسے ہی انہوں نے کلمہ ختم کیا مریض کی جاننکل گئی۔کورونا مریض کے لیے مختص وارڈ میں اہلخانہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی اسی وجہ سے ڈاکٹر ریکھا وارڈ میں موجود تھیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ مریضہ آخری سانسیں لے رہی ہے تو انہوں نے 56 سالہ مریضہ کے سامنے کلمہ پڑھا اور مریضہ نے اس کے ساتھ دہرایا۔ڈاکٹرریکھا کے مطابق مریضہ کو شدید نمونیہ تھا جبکہ داخلے کے دوران مریضہ کی حالت خراب تھی او اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم 17 روز بعد مریضہ کے اعضا خراب ہونا شروع ہو گئے تھے جس کے بعد مریضہ کے اہلخانہ کی اجازت سے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریضہ کے خاندان کا کوئی فرد وہاں ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا جو میں نے کیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button