fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

صوابی میں نوجوان نے فائرنگ کر کے والد، نانا اورماموں کو قتل کردیا۔

اگست 9, 2020 | 2:02 شام

صوابی کے تھانہ زیدہ میں محمد علی نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے کے قریب ان کا بھانجا عالم خان ولدعالمزیب خان گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کے والد سراج محمد اور بھائی انور علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد عالم خان اپنے گھر گیا اور فائرنگ کرکے اپنے باپ عالم زیب خان کو بھی قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے واقعے کی وجہ گھریلو تنازع قرار دیا ہے۔ ملزم فرار ہے اور واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button