Tickerلمحہ ویب

”آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہوا تو کونسی جماعت کلین سویپ کرے گی؟بڑا دعوٰی

ملتان(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر کا الیکشن شفاف ہواتوپیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔ یوسف رضا گیلانی نےملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دورانامت مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کی۔سابق وزیراعظم کا دوران گفتگو موجودہ حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔انھوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی گمشدگی بری خبر ہے، تفتیش جاری ہے امید ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔ رضاگیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کابل کے حالات ٹھیک ہوں گے تو اسلام آباد کے حالات ٹھیک ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے، آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button