Tickerشہر شہر سے

”اسلام آباد میں ایک اور افسوسناک واقعہ

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)‏اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف 7 فور میں سابق سفارت کارکی 22 سالہ بیٹی کو ق ت ل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 22سالہ لڑکی کوتیز د ھا ر آ لے سے قتل کیا گیا اور قتل میں ملوث شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نےبتایا کہ ق ت ل کی گئی لڑکی سابق سفارت کار کی بیٹی ہے جبکہ سینیئر افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکی کے ق ت ل کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔دوسری جانب : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی والا واقعہ ہماریتفتیش کے مطابق اغوا کا کیس نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس حکومت لڑے گی لیکن ایک کیس کی بنیاد پر افغان سفیر کو نہیں جانا چاہیے تھا، چاہتے ہیں افغان سفیر خود تحقیقات کا حصہ بنیں، ہم نے واقعے کی ایف آئی آر خود درج کی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button