Tickerنیا دن نئی امید

عمران خان کا فون ہیک کرنے کی کوشش (ن)لیگ بھی میدان میں آگئی، بڑا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فونہیک ہونے کی کوشش کا نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل پردئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نواز شریف کا عمران خان کا فون ہیک کرنے کی کوشش سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ ملک میں حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کیے جائیں، فیض صاحب اور حبیب جالب جب زندہ تھے تو غدار تھے آج سب ان کے شعر پڑھتےہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چند دن پہلے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں مجھے بھی فالو کرتی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف ہم سے زیادہ محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے، نواز شریف کا عمران خان کا فون ہیک کرنے کی کوشش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button