fbpx
آج کا ایشواخبار

ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائے گا۔  وزیر اعظم عمران خان

اگست 9, 2020 | 2:25 شام

اسلام آباد میں ملک گیر شجرکاری مہم 2020 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے پیداہونے والےممالک میں سرفہرست ہے۔ جنگلات اوردرخت کاٹنےکی وجہ سےدرجہ حرارت میں اضافہ اور ملک شدید متاثر ہوا۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےگزشتہ 2 سال میں گندم کی پیداوارکم ہوئی اگر ہم نے ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ملک ریگستان بن جائے گا۔

وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ ہم پودے لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کوروک سکتےہیں۔ درخت لگاناآئندہ نسلوں کےلیےجہادکادرجہ رکھتاہے۔ ٹائیگرفورس کےجوانوں نے ایک دن میں35 لاکھ درخت لگائےان کومبارکباد دیتا ہوں۔ شجرکاری مہم میں حصہ لینے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناوائرس کاعذاب پوری دنیاپرآیاہواہے۔ پاکستان نےکوروناکی روک تھام کےلیےاسمارٹ لاک ڈائون کیا۔اس پالیسی کودنیابھرمیں سراہاجارہاہے۔ لوگوں نےکوروناکے خلاف جہادکرکے ملک کوموذی وائرس سےمحفوظ بنانےمیں کرداراداکیا

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ضروری ہے، عوام سےاپیل ہےماسک ضرور پہنیں۔

انہوں ںے کہا کہ محرم الحرام میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، حالات پہلے جیسے نہیں اس مرتبہ موجودہ وبا کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام منایا جائے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button