
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اودھمپور میں بھارتی فضائیہ کے بیس پر گولی چلنے کی آواز پر سیکیورٹی پر مامور اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو 22 سالہ اہلکار شبھام سنگھ پرمار کو خون میں لت پت پایا اور قریب ہی سرکاری رائفل پڑی تھی۔
شبھام کو ادھمپور کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دم توڑ دیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اہلکار کے سر میں انتہائی قریب سے گولی سے لگی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خودکشی ہے۔ شبھام کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے کان پور بھیج دیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار کی سرکاری رائفل سے خود کشی
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث 2007 سے تاحال خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 464 ہوگئی ہے۔