fbpx
اخبارلائم لائٹ

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ

اگست 10, 2020 | 6:24 صبح

پاکستانی ٹی وی اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ بن گئیں۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال کرتے ہیں۔

شوبز ستاروں کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لگایا جاسکتا ہے، جسے ہر گزرتے دن کے ساتھ پرستاروں کی بڑی تعداد فالو کررہی ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے پر ایمن خان کی قریبی دوست مومل اور جڑواں بہن اداکارہ منال خان  نے انہیں مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ ایمن خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی فعال رہتی ہیں۔

وہ مداحوں کے ساتھ اکثر و بیشتر اپنی بیٹی کی تصاویر کے ساتھ ساتھ شوہر منیب بٹ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ایمن خان  نے 2012 کے ڈرامے ’محبت بھاڑ میں جائے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ ’من مائل‘، ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘، ’گھر تتلی کا پر‘، ’عشق تماشا‘ اور ’باندی‘ جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

اداراکاہ نے  2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کی، اُن کی ایک بیٹی امل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button