fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری

اگست 10, 2020 | 6:51 صبح

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرحکومت پنجاب نےلاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر محمد عثمان کے مطابق شادی ہالوں کےسوا تمام کاروباری مراکز آج سے کھول دیے گئے ہیں، مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اورایس او پیز پر عمل سے مشروط ہیں۔

تمام کاروباری مراکز ایس او پیز پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے ، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی،کاروبار کے اوقات اورہفتہ وار چھٹیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے،عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button