fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

لاہور بارش کے بعد بجلی غائب ، 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

اگست 10, 2020 | 6:54 صبح

لاہور میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہو گئے ہیں۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) حکام کے مطابق لاہور میں بارش کے سبب 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی عارضی بندش ہے، کچھ دیر میں فیڈرز سے بجلی بحال ہو جائےگی۔

لیسکو حکام کے مطابق فیڈر ٹرپ ہونے والے علاقوں میں سبزہ زار، ڈبن پورہ، علامہ اقبال ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ شامل ہیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق کوٹ خواجہ سعید، گلبرگ، مصری شاہ، سمن آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button