fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

زیادتی کے ملزم نے جیل سے رہا ہوتے ہی متاثرہ خاتون کو قتل کر دیا

اگست 10, 2020 | 7:25 صبح

امریکا میں کورونا وبا کی وجہ سے جنسی زیادتی کے الزام میں قید نوجوان کو جیل سے رہائی ملتے ہی متاثرہ خاتون نے قتل کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ برس ورجینیا میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 33 سالہ ملزم ابراہیم بوئچی کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف جنسی زیادتی، اغوا اور گلا گھوٹنے کے الزامات پر مقدمہ چل رہا تھا۔

کورونا وبا کے آغاز میں ملزم کے وکیل نے جج سے درخواست کی کہ جیل میں وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملزم کو 25 ہزار ڈالر بونڈ کے عوض ضمانت پر رہا کردیا جائے کیوںکہ ابھی ٹرائل جاری ہے اور جرم ثابت نہیں ہوا۔ عدالت نے زر ضمانت اور اس شرط پر ملزم کو رہا کردیا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے گا اور صرف اپنے وکیل سے ملا کرے گا تاہم رہائی کے بعد ملزم نے متاثرہ خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے قتل کے بعد ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی شروع کی اور ملزم کے انتہائی قریب پہنچ گئے لیکن ملزم نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button