Tickerآج کا ایشو

کراچی اور سندھ بھر میں کل سے 8اگست تک مکمل لاک ڈاؤن۔۔ پبلک ٹرانسپورٹ ،سکولز ،دفاتر اور مارکیٹیں سب بند۔۔آج کی سب سے بڑی خبر

کراچی(نیوز ڈیسک) کورونا کی خطرناک صورتحال اور بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 8اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز، وزراء اور این سی او سی کے ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر اہم فیصلے کئے گئے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم 31اگست کے بعد جس شخص نے ویکسین نہیں لگوائی ہوگی اُسے تنخواہ نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہیں گی،تمام سرکاری اور نجی دفاتر بھی بند رہیں گے جبکہ تمام اپوزیشن کے ایم پی ایز، کاروباری حضرات اور ڈاکٹرز نے سندھ حکومت کے فیصلہ کو سپورٹ کیا۔انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور جو شخص لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر آئے گا، انتظامیہ اُس کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کرن کی مجاز ہوگی۔شاپنگ مالز، سینما، شادی ہالز، بازار مکمل طور پر بند رہیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔دوسری جانب سندھ بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش اور اس کی روک کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں شہر قائد میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ وفاق سندھ حکومت کی انتہائی نگہداشت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے اپنی جانب سے پوری مدد کررہا ہے اور سندھ حکومت کووینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اب ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس جاری ہے۔ جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button