
راجہ پاکسے نے کولمبو کے نواح میں واقع بدھ مت کے مندر میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوارن حلف لیا جس میں حکمران اور حزب اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں اور سفارتی برداری نے شر کت کی۔
راجہ پاکسے نے چوتھی بار ملک کے وزیراعظم کے حیثیت سے حلف لیا ۔ ان کی پارٹی نے 5 اگست کو ہونے والے انتخابات میں 225 کے ایوان میں 145 نشستیں حاصل کیں۔