شہر شہر سے

کورونا ویکسی نیشن کے خلاف درخواست دائر کرنا مہنگا پڑ درخواست گزار کو بڑا جرمانہ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے جبری کورونا ویکیسنیشن لگانے کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو 25 ہزار ورپے جرمانہ کردیا ۔جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کورونا وائرس جبری ویکیسنیشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس شفیع محمد صدیقی نے ریمارکس دیئے کورونا وائرس کا شکار شخص چلتا پھرتا بم ہے۔ حکومت کو صرف آپ کی صحت کی فکر نہیں۔ آپ کے ساتھ دیگر کی بھی صحت کا معاملہ ہے۔عدالت نے جبری ویکسینشن کیخلاف درخواست مسترد کردی اور درخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ پر 25 ہزار جرمانہ بھی لگا دیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کورونا کا شکار ایک شخص دو سو لوگوں کو بیمار کرے گا۔ یہ ایک خطرناک وبا بتائی جا رہی ہے۔ یہ بتائیں، جبری ویکیشین آپ کے کون سے حقوق کو متاثر کر رہی ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button