fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

چمن کے مال روڈ پربم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ،10 افراد زخمی

اگست 10, 2020 | 7:35 صبح

 چمن کے علاقے مال روڈ پردھماکے کے نتیجے میں متعداد افراد جاں بحق اورزخمی ہوگئے، امدادی رضاکاروں، سیکیورٹی فورسزاورمقامی افراد نے لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب موجود گاڑیوں کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دہشت گردوں کا ہدف اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی میں بیٹھے اعلٰی افسران تھے۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button