Tickerآج کا ایشو

کوروناکی چوتھی لہر، ایک ہی دن میں 5ہزار نئے کیسز ریکارڈ، مثبت کیسز کی شرح کہاں پہنچ گئی ؟ جانئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 62افراد جاں بحق جبکہ پانچ ہزار 26کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ82 ہزار 865، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 264، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 920، اسلام آباد میں 87 ہزار 699، بلوچستان میں 30 ہزار 432، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 156 ہو گئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button