پندرہ اگست سے سکول کھولنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔
ڈی جی پرائیویٹ سکولز نے مزید کہا کہ سکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ والدین کو کورس اور دیگر اشیاء کے لیے پابند نہ کیا جائے، والدین اپنی سہولت کے مطابق جہاں سے چاہیں خریداری کریں۔
خیال رہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ سے بند ہیں تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومتی اعلان کے بعد آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے سکولز کھولنےکا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔