سب کے لیے سب کچھ

سفارتی محاذ پربھارت کوایک اورناکامی کا سامنا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پرآئی سی سی کے واضح جواب سے سفارتی محاذ پرایک اورناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کشمیر پریمئیرلیگ شیڈول کےمطابق ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی کا بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پر واضح جواب بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اورناکامی ہے، بھارتی سازشوں کےباوجود کے پی ایل شیڈول کےمطابق ہوگی۔شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ لیگ کشمیری نوجوانوں کواپنی صلاحیتیں اجاگرکرنےکاموقع فراہم کرے گی ، ہرشل گبز، تلکرتنے دلشان لیگ میں حصہ لینے کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے، دونوں کھلاڑیوں اور ان کے کرکٹ بورڈز کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔چیئرمین کشمیرکمیٹی نے امید ظاہرکی کہ پی سی بی جلد فخر زمان، شاداب خان ، عثمان قادر،امام الحق اور محمد حسنین کواین اوسی جاری کرے گا۔انھوں نے بھارتی حکومت سےدرخواست کی کہ کھیل کوسیاست سےالگ رکھے، کھیل عوام کوجوڑتےہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں، کرکٹ جینٹل مین گیم ہے، بھارت اپنی گندی سیاست سےآلودہ نہ کرے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button