fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

بنگلورومیں توہین رسالت سےمسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے، پاکستان کااحتجاج

اگست 13, 2020 | 6:48 صبح

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی منافرت بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو توا پالیسی کا نتیجہ ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی شہر بنگلورو میں گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت میں مذہبی منافرت بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو توا پالیسی کا نتیجہ ہے، پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان کی شدید مذمت سے آگاہ کیا۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو (بنگلور) میں ایک انتہا پسند ہندو نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا، گستاخانہ پوسٹ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، گستاخانہ پوسٹ بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی عکاس ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس نے واقعے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا، اور تین مظاہرین کو بے دردی سے قتل کردیا، بھارت میں مذہبی منافرت بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button