fbpx
آج کا ایشواخبار

14 اگست بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، عمر ایوب

اگست 14, 2020 | 8:28 صبح

یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ہم وطنوں کو پاکستان کا یوم آزادی مبارک ہو، میں اپنے بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہو ں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ دن ہمیں، ہمارے بزرگوں کی محنت اور بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، اس دن اسلام کے سنہری اصولوں پر پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔

عمر ایوب کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو ریاستِ مدینہ ماڈل پر سنوارنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم کی زیرِ قیادت پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یوم آزادی پر اپنے کشمیری بہنوں و بھائیوں کو نہیں بھول سکتے، کشمیرمیں لاک ڈاؤن انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی دہشتگردی ہے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کو آزادی حق دلوانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button