
حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز ایوان صدر میں منعقد تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دیا۔
سید علی گیلانی کے لیے نشان پاکستان حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے وصول کیا۔
سيد علی گيلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز آزادی کيلئے ان کی بےمثال جدوجہد کے اعتراف کے طور پر دیاگیا ہے۔
اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کیلئے ان کی بے لوث اور مسلسل جدوجہد قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے غیر متزلزل عزم، استقامت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں ان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
پاکستان نے 90 برس کی ضعیف العمری میں سید علی شاہ گیلانی کی گھر میں بلا جواز نظر بندی پر بھی تشویش ظاہر کیا۔
مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کا اعلان وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی طویل عرصے سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
بعد ازاں سینیٹ نے بھی سید علی گیلانی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرارداد منظور کی تھی ۔