وومنزہ

پی آئی اے کی جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑی پیشکش

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی ا ے ) نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کے لئے جشن آزادی پر تمام اندرون ملک پروازوں پر 14فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا جبکہ یہ پیش کش 14تا 16اگست تک سفر کرنے والوں تک محدود رہے گی۔دوسری جانب پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مہیا کی جائے گی اور پی آئی اے کی پروازیں 12 اور 13 اگست کو سیالکوٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button