fbpx
اخبارصحت افزا

یوم آزادی پرجرمنی میں تقریب،پاکستانیوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

اگست 14, 2020 | 11:31 صبح

14 اگست پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں یوم آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں جرمنی کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

یوم آزادی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا جس کی سعادت عاصم حسین بخاری نے حاصل کی۔

قونصلر جنرل زاہد حسین نے سبز ہلالی پرچم ہوا میں بلند کیا اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ یوم آزادی کی اس تقریب میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

خواجہ خرم نعیم نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جبکہ قونصلر جنرل زاہد حسین نے وزیراعظم پاکستان کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا گیا ۔ ہیڈ آف چانسری شعیب نے نظامت کے فرائض انجام  دیئے ۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا مانگی گئ ۔قونصل خانے کی جانب سے حاضرین کی تواضع کے لئے لذیذ روائتی کھانوں اور گرما گرم چائے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button