fbpx
اخبارصحت افزا

اسپین گھر میں آگ لگنے سے تین پاکستانی نوجوان جاں بحق

اگست 14, 2020 | 6:30 شام

تفصیلات کے مطابق اسپین کے صوبے کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا کے علاقے ”بارسلونیتا“ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے تین پاکستانی جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے تینوں پاکستانیوں کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں سے ہے، جن کی شناخت مظہر سلیم، سرفراز احمد اور ابو سفیان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں قریبی عزیز تھے۔

آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگوں نے باہر سڑک پر کود کہ جان بچائی، جن میں جاں بحق ہونے والوں کے دو بھائی بھی شامل ہیں۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک اسکوٹی کی بیٹری چارج کرتے وقت اسپارکنگ اور پھر شارٹ سرکٹ بتائی ارہی ہے۔  جس کی وجہ سے گھر میں رکھے گیس سلنڈروں نے آگ پکڑ لی۔، عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ دیر سے پہنچی، جس کی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔

سفیر پاکستان میڈرڈ خیام اکبر اور سفارت خانہ پاکستان کے عملے اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں آج یوم آزادی پر پرچم کشائی کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

اس حادثے میں جانی نقصان پر مسلم لیگ ن  اور مسلم لیگ ق  اسپین نے جشن آزادی کی کے سلسلے میں بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہونے والی تقریبات منسوخ کر دیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button