fbpx
لائم لائٹ

جشن آزادی کے موقع پر ارطغرل غاری کے مرکزی کردار انجن التان دزیاتن کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

اگست 14, 2020 | 7:01 شام

انجن التان دزیاتن نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفارت کار کی جانب سے اداکار کو سندھی اجرک پیش کی گئی

پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں اداکار کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی گئیں ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے بھائی انجن التان دزیاتن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پُر’خلوص، محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ انجن التان دزیاتن بہت جلد پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button