fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

فلسطین کا یو اے ای سے احتجاجاً سفیر بلانے کا فیصلہ

اگست 14, 2020 | 7:19 شام

فلسطینی حکام نے  یو اے ای کے اسرائیل سے تعلقات کے قیام پر احتجاجاً  اپنا سفیر واپس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اس اقدام سے  الاقصیٰ، بیت المقدس اور فلسطینی کاز کو دھوکا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو فلسطینیوں کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس سے قبل ترکی اور ایران نے بھی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے یو اے ای قیادت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کےمظلوم عوام اور دنیا کی تمام آزاد قومیں غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات بحالی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

دوسری طرف ترک وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ امارات نے اپنے محدود مفادات کو پورا کرنے کیلئے فلسطینی کاز کے ساتھ غداری کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button