fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

یہودی آبادکاری کا مخالف ہوں اور رہوں گا، جوبائیڈن

اگست 14, 2020 | 7:33 شام

امریکی صدر ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہودی آبادکاری کی مخالفت اب بھی کرتا ہوں اور صدر بننے پر بھی کروں گا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام کے لیے معاہدہ تاریخی اقدام ہے۔

دوسر ی جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوترس نے بھی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی بڑھانے کے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button