fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

تیل وگیس کی تلاش پر تنازعے میں شدت،ترک صدر کی یونان کو دھمکی

اگست 14, 2020 | 7:50 شام

ترک سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہماری نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مشرقی بحیرہ روم میں اگر ترکی کے کسی بھی بحری جہاز پر حملہ ہوا تو اس کاسخت جواب دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی کا ذمہ دار ترکی نہیں یونان ہے جسے عالمی قوانین کی پاسداری کا خیال رکھنا چاہیئے ،ترک بحری جہاز اوروچ رئیس23اگست تک تیل و گیس کی  اپنی تلاش جاری رکھے گا۔یونان نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کرنے والے ترک جہاز اورچ رئیس پر حملہ کیا تو ترکی اس کا بھر پور جواب دے گا، بچ نکلنے کا کوئی امکان ہی نہیں۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کی سمندری حدود میں بحیرہ روم کا سب سے زیادہ علاقہ آتا ہے، اصلا تو کسی دوسرے ملک کے پاس کچھ ہے ہی نہیں، ان کی حدود کی پیمائش میٹرز میں ہو سکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مصر اور یونان کی حمایت اور فلسطین سے متعلق اقدامات قابل قبول نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button