fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

روس کا پاور ویٹ لفٹر اپنے گھٹنے تڑوا بیٹھا

اگست 14, 2020 | 8:20 شام

روس کے ماسکو ریجن میں ہونےوالی ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن 2020ء مقابلوں میں روس کے پاور ویٹ لفٹر الیگزینڈر سیدکھ 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنے دونوں گھٹنے تڑو ابیٹھا۔

پاور ویٹ لفٹر الیگزینڈر سیدکھ نے 882 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی جسے وہ برداشت نہ کرسکے اور گھٹنوں کے بل زمین پر آگرے، اس وقت ان کے چہرے پرشدید تکلیف دیکھی جاسکتی تھی۔

الیگزینڈر کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کی 6 گھنٹے کی سرجری کی گئی، تاہم فوری طورپریہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کے ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا اور وہ صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ ویٹ لفٹنگ کرسکیں گے یا نہیں۔

ورلڈ را پاورلفٹنگ فیڈریشن نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button