fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

پاکستان کو نہیں چھوڑیں گے۔سعودی عرب

اگست 15, 2020 | 7:22 صبح

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا گھر ہی سمجھتے ہیں، اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں ہونے والی ملاقات کے دوران نے دورانِ گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا دونوں ممالک کے تعلقات مثالی اور پاکستانیوں کیلئے قابلِ فخر ہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائقِ تحسین ہے۔

اس موقع پر لاہور سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button