اداکارہ صباقمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

سیشن کورٹ لاہور میں مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر درج مقدمے میں اداکارہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج وسیم اختر نے دونوں کی عبوری درخواست ضمانت پچاس،پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔
واضح رہے کہ مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے میں گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کےخلاف مقدمہ درج تھا،مقدمہ فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کےخلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانے کی فلم بندی کےلئے مناظر کی عکس بندی سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ایف آئی آر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔