fbpx
اخبارصحت افزا

بھارتی یوم آزادی پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

اگست 15, 2020 | 7:51 صبح

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی، یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ  مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے مسلسل تسلط کی جانب مبذول کروانا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی سوگ منایا جائے گا اور مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ آج بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،              احتجاجی مظاہرے کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا ہے، احتجاجی مظاہرے میں حریت کانفرنس کے قائدین شرکت کریں گے جب کہ احتجاج کے ذریعے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بھارتی یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ، کشمیری پوری دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کو بے نقاب کریں گے، لاکھوں کشمیریوں کے حقوق سلب کر کے بھارت کس منہ سے یوم آزادی منا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button