آج کا ایشواخبار
سندھ کے ہزار سے زائدڈاکٹروں کی نوکری گئی
1073 ڈاکٹر طویل عرصے سے اپنی نوکویوں سے غائب ہیں
اگست 15, 2020 |
8:23 صبح

محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر کے 1073 ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 1 ہزار 73 ڈاکٹروں کو طویل مدت تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باعث شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔ یہ ڈاکٹر کورونا کے دنوں میں بھی اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے ۔ جس کے بعد انہیں مرحلہ وار برطرف کردیا جائے گا۔