fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

نریندر مودی نے طویل ترین غیر کانگریسی وزیر اعظم کا ریکارڈ بنایا

اگست 15, 2020 | 8:39 صبح

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 14 اگست کو بی جے پی کے ایک اور رہنما اٹل بہاری واجپائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کے سب سے طویل مدت تک غیر کانگریسی وزیر اعظم رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

وہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ مدت تک وزارت عظمی کے عہدے پر فائز رہنے والے چوتھے رہنما بن گئے ہیں تاہم سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو اور ان کی بیٹی اندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑنا نریندر مودی کے لیے شاید ممکن نہیں ہوگا۔

بی جے پی کے رہنما اٹل بہاری واجپائی تین مختلف مدت کے دوران مجموعی طورپر 2272 دنوں تک وزرات عظمی کے عہدے پر فائز رہے لیکن نریندر مودی غیر کانگریسی وزیر اعظم کے طور پر مسلسل 2272 دنوں تک وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ان سے آگے نکل گئے ہیں۔

2014میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہونے اور پانچ برس کی پہلی مدت مکمل کرنے کے بعد وہ 2019 میں دوبارہ وزیر اعظم بنے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button