fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

ساؤتھمپٹن ٹی پرسٹ: فواد عالم کی ناکامی رمیز راجہ مایوس, مایکل وان نے غلطی قرار دے دیا

اگست 15, 2020 | 8:53 صبح
رمیز راجہ نے کہاکہ فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگائے،اسی لیے پورا پاکستان ان کی کامیابی کیلیے دعا کررہا تھا،ان کو مشکل کنڈیشنز میں موقع دیا گیا مگر ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ناکامی حیران و پریشان کردینے والی تھی،پرستار چاہتے تھے کہ ان کو موقع ملے، ایسا ہوا بھی تو مڈل آرڈر بیٹسمین اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے،امید ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

دوسری جانب مائیکل وان نے کہا کہ فواد عالم کی شمولیت کیلیے شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ ہی غلط تھا، ایسے کام پاکستان ہی کرتا ہے،34سالہ بیٹسمین نے تقریباً11سال میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا،ان کی تکنیک بھی ایسی ہے کہ گیند پھینکی جانے کے وقت رخ ہی سیدھا نہیں ہوتا، بال ایک انچ بھی موو ہوتو آؤٹ ہوجائیں گے، یہ ان کو کھلانے کا درست وقت نہیں تھا۔

مائیکل وان نے مزید کہا کہ شاداب خان ایک بہترین کرکٹر اور مستقبل کے کپتان بھی ہوسکتے ہیں،انھوں نے پہلے ٹیسٹ میں کچھ رنز بنائے،وہ لیگ اسپنر اور اچھے فیلڈر ہونے کے ساتھ کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں،میرے خیال میں ان کو موقع ملتا تو فواد عالم سے زیادہ رنز بناتے،وکٹیں لینے کے ساتھ 1،2 کیچز بھی لے کر اپنی افادیت ثابت کردیتے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button