صحت افزا

نادرا کا سافٹ ویئر محکمہ صحت کے عملے کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گیا

کراچی(ویب ڈیسک)نادرا ریکارڈ میں مردہ شخص کو ویکسین لگانے کا اندراج اربن ہیلتھ سینٹر میں کیا گیا، نارتھ کراچی کے اربن ہیلتھ سینٹر کے ویکسی نیٹر اطہر عالم نے نادرا ریکارڈ میں انٹری کی۔اطہر عالم ویڈیو میں شہریوں سے بغیر ویکسین لگائے کارڈ جاری کرنے کی ڈیل کررہا ہے۔پہلے نادرا ریکارڈ میں چیک کرلیں پھر پیسے دیں، اطہر عالم کی ویڈیو میں بات چیت ہوئی، شہری نے ڈھائی سال پہلے انتقال کرجانے والے شخص کا شناختی کارڈ نمبر دے دیا۔نادرا ریکارڈ کے مطابق عبدالندیم کو 16 اگست 2021 کو

سائنو فارم کی ایک ڈوز لگائی گئی۔1166 پر مردہ شخص کو کوڈ بھی جاری ہوا اور پھر ویکسین بھی لگا دی گئی، محکمہ صحت کے عملے کے ہاتھوں نادرا سافٹ ویئر کے غلط استعمال نے ڈیٹا پر سوالات اٹھا دیئے

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button