fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

سرینا ولیمز ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

اگست 16, 2020 | 9:29 صبح

سابق ورلڈ چیمپئن سرینا ولیمز ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

سرینا کو ہم وطن شیلبی روجر نے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، نوجوان کوکوگف بھی فائنل فور میں پہنچ گئیں۔

امریکا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سابق ورلڈ چیمپئن 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی سرینا ولیمز ہم وطن سیڈ نمبر 116 شیلبی روجرز سے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کر ہوگئیں۔

پہلا سیٹ سرینا ولیمز نے ایک۔چھ سے اپنے نام کیا، شیلبی نے دوسرا سیٹ چھ۔ چار سے اور تیسرے سیٹ میں ٹائی بریکر پر سات۔چھ سے جیت کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں 16 سالہ امریکی پلیئر کوکوگف نے تیونس کی اُنس جابر کو چار۔چھ ، چھ۔چار اور چھ ایک سے ہراکر ایونٹ کے فائنل فور میں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button