
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا حقیقی لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کرکٹ کیلئے انب کی یش بہا خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار کیریئر کے اختتام پر مبارکباد دی۔
ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈز میں سے ایک اور دنیائے کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک کپتان ایم ایس دھونی کو شاندار کیرئیر کی مبارکباد۔‘
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں ایم ایس دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔