fbpx
اخبارلائم لائٹ

اقراعزیز نے یاسر حسین سے شادی کی اصل وجہ بتادی

اگست 16, 2020 | 10:35 صبح

عفت عمر کے آن لائن شو میں  اداکارہ اقرا عزیز نے  انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر حسین سے جلدی شادی کی۔

 عفت عمر کے سوال شادی کی اتنی جلدی کیا تھی تمہیں؟ پر اقرا عزیز نے کہا مجھے دراصل ان سوالوں پر اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں؟ وغیرہ وغیرہ۔

اقرا عزیز نے مزید کہا میں ان تمام سوالات سے چھٹکارا چاہتی تھی لہذا میں نے سوچا اس سے بہتر ہےکہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کریں، شادی کرلیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں۔

اقرا عزیز نے مزید کہا کہ لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا تاکہ گھروالوں کی دعاؤں کے ساتھ سب ایک ساتھ خوشی سے رہیں۔

اقرا عزیز نے شادی کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ پوری زندگی رہنا چاہتے ہیں اور آپ نے فیصلہ کرلیا کہ اسی شخص کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی ہے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ شادی کرلیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button