fbpx
اخبارلائم لائٹ

عرفان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس آج بھی ہے: ثروت گیلانی

اگست 16, 2020 | 11:21 صبح

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رواں سال دنیا سے رخصت ہونے والی بالی ووڈ اسٹار عرفان خان کے مدمقابل کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اس پیشکش سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع گنوا چکی ہیں جس کا انہیں افسوس بھی ہے۔

ثروت نے بھارتی ویب سائٹ کو بتایا کہ عرفان خان کی ٹیم فلم کیلئے پاکستان سے کسی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی خواہشمند تھی۔ اُس وقت انکا ڈرامہ ’متاعِ جاں ہے تُو‘ آن ایئر تھا جسے بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ شاید عرفان خان نے میرا ڈرامہ سیریل ’متاع جاں ہے تو‘ دیکھ رکھا تھا جو انہیں خاصا پسند بھی آیا تھا جس کے بعد وہ مجھے کسی فلم کیلئے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

ثروت گیلانی نے مزید کہا اس مقصد کی تکمیل کیلئے انہوں نے ہماری ڈائریکٹر مہرین جبار سے رابطہ کیا اور ان سے میرا رابطہ نمبر لیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بات ہو ہی رہی تھی لیکن بدقسمتی سے سیاسی ڈرامےکا آغاز ہوا اور اس کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button