fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

مسائل کے حل کیلئے وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آ گئے: مرتضیٰ وہاب

اگست 16, 2020 | 11:23 صبح

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر آگئے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے مشاورتی کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔ جس کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے تین تین نمائندے شامل ہوں گے۔

ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی میں سندھ کی جانب سے صوبائی وزراء ناصر شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button