امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک غیر موثر صدر قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹر پر اپنے پیغامات میں معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر موثر لیڈرشپ نے اس بحران کو مزید سنگین کیا ہے جس میں اس وقت ہم موجود ہیں اور اب وہ ہمارے حق رائے دہی کو ختم کرکے فائدہ اٹھارہے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدر کی جانب سے پوسٹل سروس میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس کے کام کے اوقات کار کم کرنے اور کلیشن باکس کو ہٹانے کے فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے امریکی پوسٹل سروس کو جزوی ختم کرنا بخوبی ثابت کرتا ہے کہ ہم (آئندہ الیکشن میں) انہیں اپنا صدر نہیں چاہتے۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے اقتدار کی کرسی پر براجمان رہنے کے لیے دھوکے بازی کی اور کروڑوں امریکیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔